ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کریڈٹ کارڈ ہیاکرس نے منگلوروکے ایک شخص کو برطانیہ سے لگایا 70ہزار روپے کاچونا 

کریڈٹ کارڈ ہیاکرس نے منگلوروکے ایک شخص کو برطانیہ سے لگایا 70ہزار روپے کاچونا 

Wed, 22 Nov 2017 21:15:45    S.O. News Service

منگلورو22؍نومبر (ایس او نیوز)کدری (ایسٹ) پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق بیرون ملک سے اپنی سرگرمیاں انجام دینے والے کریڈٹ کارڈ ہیاکرس نے منگلورو کے ایک شخص کو 70ہزار روپے کا چونا لگایاہے۔

کارڈ ہیاکرس کا شکار ہونے والے شخص کا نام ناگا شیرور بتایا جاتا ہے۔اس نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا ہے اتوار 19نومبرسے چار مرتبہ کارڈ ہیاکنگ کے ذریعے اس کے کھاتے سے کُل 70ہزار روپے نکالے گئے ہیں۔20نومبر کی صبح 8.30بجے اسے رقم نکالے جانے کا مسیج ملا تو فوری طور پر اس نے اپنا کارڈ کینسل کروادیا۔ پولیس میں شکایت درج کرنے کے علاوہ ناگا شیرور نے چینئی میں واقع سٹی بینک کے صدر دفتر میں بھی شکایت درج کی ہے۔اس معاملے کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ برطانیہ کے ریحان فوڈ اسٹورس میں220.06پاونڈ اسٹرلنگ کے بل چکانے کے لئے ہیاکرس نے ناگا شیرور کا کارڈ استعمال کیا ہے۔


Share: